میں ایک لاکھ روپیہ کیسے کما سکتا ہوں | Main aik lakh rupya kaise kama sakta hn

میں ایک لاکھ روپیہ کیسے کما سکتا ہوں  | Main aik lakh rupya kaise kama sakta hn

میں ایک لاکھ روپیہ کیسے کما سکتا ہوں  Main aik lakh rupya kaise kama sakta hn

میں ایک لاکھ روپیہ کیسے کما سکتا ہوں  Main aik lakh rupya kaise kama sakta hn

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ  ایک لاکھ   روپیہ کمائیں تو اس  کے لیے  سب سے پہلے آپ کو اس قابل  بننا ہو  گا کہ آپ  ایک  لاکھ  روپیہ کما  سکیں،   سب سے  پہلی  بات اگر  آپ نوکری  کر کے  ہر ماہ  ایک لاکھ روپیہ کمانا  چاہتے ہیں  تو یہ سوچ اپنے ذہن سے نکال  دیں  کیونکہ  اس  وقت  ہمارے ملک  کے جو  حالات چل رہے ہیں ان میں  کم پڑھا  لکھا تو کیا  ڈگری  یافتہ    بھی بے روزگار ہے ،

اب ایسے حالات میں ہاتھ پر ہاتھ دھرے  بیٹھا نہیں  جا سکتا کچھ  نہ کچھ تو کرنا پڑے گا ،  آپ  کیا کر سکتے ہیں ،  نوکری  نہیں مل  رہی  چھوڑ  دیں کوئی کاروبار ہی شروع کر لیں کاروبار کرنے کیلئے زیادہ  پیسے نہیں انویسٹمنٹ نہ ہونے کے برابر ہے تو کوئی  چھوٹا  کاروبار ہی کر لیں، ایک بات یاد رکھیں کوئی کام  بھی چھوٹا نہیں ہوتا  یہ  بات  آپ  جتنی جلدی  سمجھیں گے اتنا ہی آپ کیلئے اچھا ہو گا،

آج کے آرٹیکل میں  آپ کو  کچھ ایسے   کام  بتائے جائیں گے جن   کے  کرنے سے  آپ ہر ماہ  ایک لاکھ کما سکتے ہیں  میں یہ تو نہیں کہتا کہ  آپ  کام  کی شروعات کرتے ہی پہلے ماہ سے  ایک لاکھ کمانا شروع  کر دیں گے  لیکن   یہ ضرور ہو  گا  کہ  آپ  تین سے  چار  ماہ کے دوران   ہر ماہ ایک  لاکھ کمانا شروع  کر دیں گے،

اب ان  کاموں کو  میں  نے  دو حصوں میں تقسیم  کر  دیا ہے  پہلا یہ کہ  آپ آن لائن  کوئی  کام  کریں اور پیسے کمائیں  دوسرا  یہ کہ  آپ   کوئی   کاروبار  شروع  کریں اور  اس سے   ہر ماہ ایک لاکھ  کمانا شروع  کر دیں  ،

آن لائن   کام  کر کے ہر ماہ  ایک لا کھ  روپیہ   کیسے کمائیں

فری لانسنگ  کے ذریعے ہر ماہ ایک لاکھ روپیہ کمائیں

آن لائن   فری لانسنگ کے  ذریعے  آپ ہر ماہ  ایک لاکھ  تو  کیا اس سے  بھی زیادہ  کما سکتے ہیں فری لانسنگ  فیلڈ میں کامیاب ہونے کیلئے  آپ کا کسی  بھی   کمپیوٹر سکل  میں  ماہر ہونا ضروری ہے  جیسا کہ  ویب ڈیزائینگ ، ویڈیو ایڈیٹنگ،  کونٹینٹ رائیٹنگ ، گرافکس ڈیزائینگ  اس کے علاوہ  اور بھی بہت  سے کام  ہے جنہیں کر کے آپ  فری لانسنگ  کے ذریعے پیسے کما سکتے  ہیں۔

بلاگینگ  کے ذریعے ہر ماہ ایک لاکھ  روپیہ کمائیں

بلاگ یا ویب سائیٹ   بنا کر  بھی ہر ماہ ایک لاکھ روپیہ کمایا  جا سکتا ہے ، ویب سائیٹس کی خریدوفروخت  کر کے  بھی پیسے کمائے جا سکتے ہیں، دوسروں کو ویب سائیٹس  بنا کر  بھی دی   جا سکتی ہیں، آپ خود کا  بلاگ بنا کر اس کے ذریعے افلیٹ مارکیٹنگ کر  سکتے ہیں  گوگل ایڈسینس کے ذریعے   پیسے  کماسکتے ہیں،

مزید پڑھیں: بلاگینگ سے  کیسے پیسے  کما سکتے  ہیں

یوٹیوب   کے ذریعے   ہر ماہ ایک لاکھ  روپیہ کمائیں

آپ کسی  ایسے ٹاپک پر یوٹیوب  چینل  بنا سکتے ہیں  جس کے ذریعے  آپ گوگل ایڈسینس کے ساتھ ساتھ افلیٹ مارکیٹنگ اور پیڈ پرموشنز  کر کے  بھی پیسے کما پائیں، چند ماہ  کی محنت کے بعد آپ  یوٹیوب   سے  ہر ماہ   ہزاروں روپے  کیا بلکہ لاکھوں  روپے بھی کما سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: یوٹیوب سے کیسے پیسے کمائیں

کاروبا رکر کے  ہرماہ  ایک لاکھ روپیہ کمائیں

ایسے  درجنوں کاروباری  آئیڈیا  ز ہیں  جن  پر کام  کرکے آپ ہر ماہ  ایک لاکھ روپیہ  آسانی سے کما سکتے ہیں، چند ایک   کے بارے میں آپ  بتا دیتا ہوں،

اگر  آپ  کے پاس ایک لاکھ سے  پانچ لاکھ  روپے  کی انویسٹمنٹ  ہے تو  آپ   جنرل سٹوربنا سکتے ہیں، برگر  اور جوس پوائنٹ  بنا سکتے ہیں،  صابن یا  صرف بنانے کا  پلانٹ  لگایا  جاسکتا  ہے ، کسی  کمپنی کی ڈسٹربیوشن   لی جا سکتی ہے ۔

کپڑے  یا  پھر  جوتوں  کو   فیس  بک پیج  بنا کر سیل  کیا  جاسکتا ہے اس کیلئے آپ  کو  شاپ بنانے کی  بھی ضرورت  نہیں ہے  بس ایک  فیس  بک  پیج بنائیں     خود کا ایک برینڈ  بنائیں اس کے مطابق  لوگو   اور  فیس بک کور  فوٹو  ڈیزائن  کروائیں اور  کاروبار کی شروعات  کر دیں،

موبائل  شا پ  بنا کر   بھی آپ ہر ماہ  ایک لاکھ روپیہ  آسانی سے  کما سکتے ہیں۔

اگر آپ کسی  گاؤں یا  دیہات میں  رہتے ہیں    جہاں آپ کو  دیسی  گھی ، اچار ، مربہ ، شہد  آسانی سے دستیاب  ہو تو  آپ  آن لائن  ان   چیزوں کو فروخت  کر  کے  ہر ماہ  اچھے پیسے کما سکتے ہیں۔

ایک  بات یاد  رکھیں کوئی  بھی کام یا کاروبار  راتوں  را ت کامیاب  نہیں ہوتا  بلکہ  مہینوں اور سالوں کی محنت کے  بعد  کامیاب ہوتا ہے  اس  لیے محنت کرتے  رہیں اور نتیجہ  اللہ   تعالٰی  کی  ذات  پر  چھوڑ دیں۔ 

Post a Comment

Previous Post Next Post