گوگل سے پیسے کمانے کا طریقہ | Google se paise kamane ka tariqa

گوگل سے پیسے کمانے کا طریقہ |    Google se paise kamane ka tariqa

گوگل سے پیسے کمانے کا طریقہ  Google se paise kamane ka tariqa

گوگل سے پیسے کمانے کا طریقہ  Google se paise kamane ka tariqa

اگر آپ گوگل سے پیسے کمانا چاہتے ہیں تو بظاہر ایسا کوئی طریقہ نہیں  کہ   آپ  براہ راست گوگل سے پیسے کما پائیں اگر  آپ گوگل سے پیسے کمانے کے خواہش مند ہیں تو  آپ  کو گوگل  کا پارٹنر پروگرام  جوائن کرنا ہو  گا جس کو   گوگل  ایڈسینس    بھی  کہتے ہیں ، آپ کو گوگل سے  پیسے کمانے کیلئے  گوگل ایڈسینس کا  پبلیشر اکاؤنٹ  بنانا ہو  گا،

یہاں ایک اور بات بھی  بتا دوں کے  کچھ لوگ  اس  بات کو  لے کر  کنفیوز ہوتے ہیں  کہ گوگل  ایڈز اور گوگل ایڈسینس  ایک ہی  چیز  ہیں  حالانکہ  کہ  ایسا نہیں بظاہر نام توملتا جلتا  ہے لیکن  ان کا کام مختلف ہے ، گوگل ایڈز کے ذریعے   آپ اپنے بلاگ ، ویب سائیٹ  یا پھر یوٹیوب  چینل کیلئے ٹریفک  خرید  سکتے ہیں ،  

اب بات کرتے ہیں کہ  گوگل ایڈسینس کیا ہے؟  گوگل ایڈسینس  دراصل   ایک  ایڈ  نیٹ   ورک   ہے   جو   اپنے پارٹنرز کے بلا گ  ، ویب سائیٹ یا  پھر یوٹیوب   چینل پر  اپنے ایڈورٹائزر کے ایڈز دیکھاتا ہے ، گوگل ایڈسینس ایڈورٹائزر سے  پیسے لیتا ہے اس میں  کچھ پیسے    اپنے پبلیشرز یا پارٹنرز کو  دیتا ہے   اور کچھ پیسے خود رکھ لیتا ہے ،

اب بات  کر لیتے ہیں  کہ گوگل ایڈسینس  سے پیسے  کیسے کمائے  جا سکتے ہیں؟، اگر  آپ  گوگل ایڈسینس سے  پیسے کمانا چاہتے ہیں تو   آپ کے پاس  یا تو  بلاگ  یا  ویب سائیٹ  ہونی چاہیے   یا پھر  آپ  کا یوٹیوب  چینل ہونا  چاہیے ،

اب  اگر  آپ  کے پاس بلاگ  یا پھر یوٹیوب   چینل  ہے تو  اتنے سے  کام نہیں  بنے گا  آپ  کو اپنا بلاگ  یا ویب سائیٹ  گوگل ایڈسینس سے اپروو کروانا ہو گا ، گوگل ایڈسینس کے کچھ  رولز ہیں  جن  پر عمل کر کے  ہی آپ اپنا بلاگ  گوگل ایڈسینس سے اپروو کروا سکتے ہیں، کچھ ممالک ایسے  ہیں  جہاں پر گوگل  ایڈسینس  اپروول  نہیں دیتا اور کچھ زبانیں  بھی ایسی  ہیں  جن پر  فلحال  گوگل ایڈسینس اپروول  نہیں دیتا ،

پاکستان   ایسا  ملک ہے  جہاں پر گوگل ایڈسینس اپنی سروس دیتا ہے ، اور   اگر  آپ  کا بلاگ  یا ویب سائیٹ  اردو میں ہے  تب بھی آپ  گوگل ایڈسینس کا پارٹنر پروگرام  جوائن  کر سکتے ہیں، اگر آپ کا  بلا  گ   ہے  اور آپ  جاننا  چاہتے ہیں کہ گوگل ایڈسینس کی اپروول کیسے حاصل کریں یا پھر اپنا  بلاگ گوگل سے اپروو کروانے کیلئے  آپ  کو کیا کچھ کرنا ہے  تو  جاننے کیلئے   یہاں کلک کریں۔

دوسرا  طریقہ  یہ  ہے کہ  آپ کا یوٹیوب  چینل ہونا  چاہیے    اور آپ کے چینل پر ایک ہزار  سبسکرائبر ز اور چار ہزار گھنٹوں کا  واچ ٹائم ہونا  چاہیے    اگر  آپ کا چینل  یوٹیوب    کی پالیسی کے مطابق کام  کر رہا ہو گا   تو  آپ کے یوٹیوب  چینل کو یوٹیوب  ٹیم کی جانب سے  ریویو  کیا  جاتا ہے اگر  آپ  کا چینل مونیٹائزیشن کے اہل ہوا  تو  آپ کا  چینل مونیٹائز ہو  جائے گا، اپنے چینل سے  ہونے والی کمائی  آپ   کو گوگل ایڈسینس کے اکاؤنٹ  میں ملے   گی ۔ اگر  آپ جاننا چاہتے ہیں کہ یوٹیوب سے پیسے کیسے کمائیں تو  یہاں پر کلک کریں۔

اب یہاں پر  میں آپ  کو کچھ اور باتیں گوگل ایڈسینس کے بارے  میں  بتا  دوں، جیسا کہ  آپ کے  اکاؤنٹ  میں جب10$  دس ڈالر ہوتے ہیں  تو آپ  کو اپنی   identy verfyکروانا ہوتی ہے  جو کہ آپ اپنے شناختی کارڈ یا پھر  پاسپورٹ یا ڈرائیونگ لائسنس کے ذریعے کر سکتے ہیں

  اس کے علاوہ  آپ  کو  اپنا  Adress verfy بھی کرنا ہوتا ہے    جو کہ گوگل ایڈسینس کی جانب سے ملنے والی پن کے ذریعے کیا جا سکتا ہے  اگر پن موصول نہ ہو  تو  آپ   اپنے  کسی  لیگل  ڈاکومنٹ  جیسا کہ شناختی کارڈ یا پاسپورٹ کے ذریعے سے کر سکتے ہیں،  گوگل ایڈسینس سے رقم نکلوانے کیلئے  آپ کے اکاؤنٹ میں کم سے کم  100$سو ڈالر ہونا  چاہیے  تب   گوگل ایڈسینس آپ کے بینک اکاؤنٹ میں پیسے  بھیج دیتا  ہے ۔ 

Post a Comment

Previous Post Next Post